جمعہ کی اذان کے بعد عورت کی خرید و فروخت کے

جمعہ کی اذان کے بعد عورت کی خرید و فروخت کے

فتویٰ673:

جمعہ کی پہلی اذان کے بعد ایک عورت کا دوسری عورت سے سامان خرید نا کیسا؟

سائل : ارسلان امینی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

جمعہ کی پہلی اذان کے بعد خرید و فروخت کرنا ان کے لئے ناجائز ہے جن پر جمعہ فرض ہے، عورتوں پر چونکہ جمعہ فرض نہیں لہذا ان کی خرید و فروخت میں بھی حرج نہیں۔ بہار شریعت میں ہے : ” اذان جمعہ کے شروع سے ختم نماز تک بیع مکروہ تحریمی ہے اور اذان سے مراد پہلی اذان ہے کہ اُسی وقت سعی واجب ہو جاتی ہے مگر وہ لوگ جن پر جمعہ واجب نہیں مثلاً عورتیں یا مریض اُن کی بیع میں کراہت نہیں۔ “ (بہار شریعت، جلد 2، حصہ 11 ، صفحہ 723)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

24 شعبان المعظم 1445ھ/ 06 مارچ 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں