جن کا عورت سے صحبت کرنا
فتویٰ672:
اگر کسی اسلامی بہن پر جن ہو اور وہ ان سے سوتے میں ہمبستری کرتا ہو تو غسل کا کیا حکم ہے ؟ اسلامی بہن کا کہنا ہے کہ یہ میرے ساتھ حقیقت میں ہوتا ہے۔
سائل : بنت رفيق
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر جن آدمی کی صورت میں آکر ہمبستری کرتا ہے تو اس کا حشفہ (عضو تناسل کا اوپری ختنہ شدہ حصہ ) داخل ہونے سے عورت پر غسل واجب ہو جائے گا، چاہے منی خارج ہو یا نہ ہو۔ اور اگر جن انسانی شکل میں نہ ہو تو جب تک عورت کو انزال نہ ہو غسل واجب نہیں۔ بہار شریعت میں ہے: ” اگر جن آدمی کی شکل بن کر آیا اور عورت سے جماع کیا تو حشفہ کے غائب ہونے ہی سے غسل واجب ہو گیا۔ آدمی کی
شکل پر نہ ہو تو جب تک عورت کو انزال نہ ہو غسل واجب نہیں۔ “
(بہار شریعت ، جلد 1، حصہ 2 ، صفحہ 323)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
18 شعبان المعظم 1445ھ/29 فروری 2024 ء