عادت سے زیادہ خون آئے

عادت سے زیادہ خون آئے

فتویٰ664:

اگر کسی عورت کی حیض کی عادت 6 دن کی ہو اور اس مرتبہ ساتویں دن دو مر تبہ ملکے سرخ رنگ کا داغ دیکھے تو کیا یہ حیض شمار ہو گا ؟

سائل : آمنه ایاز

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

دس دن کے اندر آنے والا خون حیض ہی شمار ہوتا ہے اگر چہ عادت سے زیادہ آئے، لہذا عورت کی چھ دن کی عادت تھی اور اس کو ساتویں دن بھی خون آیا تو یہ حیض ہی شمار ہو گا، البتہ خون دس دن کے بعد بھی آتا رہے تو اب عادت کی طرف لوٹایا جائے گا اور چھ دن حیض کے شمار ہوں گے۔ مفتی ساجد صاحب لکھتے ہیں: ”جتنے دن حیض آنے کی عادت تھی اس بار اتنے دن سے کم آیا یا زیادہ آیا۔۔ غرض کسی بھی طرح تبدیلی آگئی لیکن ہے دس دن سے کم تو یہ سارے کا سارا حیض شمار ہو گا ( جبکہ کم از کم تین دن رہا ہو )۔ “

(خواتین کے مخصوص مسائل، صفحہ 76)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

03 شعبان المعظم 1445ھ / 14 فروری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں