ماں کا بچے کو نہلانا

ماں کا بچے کو نہلانا

فتویٰ661:

ماں اپنے بچوں کو کتنی عمر تک نہلا سکتی ہے ؟

سائل : بنت عبد الرؤوف

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

چار سال یا اس سے چھوٹے بچے کو ماں بلا کراہت نہلا سکتی ہے کیونکہ ایسے بچے کے آگے اور پیچھے کے مقام کو چھپانا فرض نہیں، چار سال سے بڑے بچے کو ماں نہلانے سے اجتناب کرے کیونکہ ایسے بچے کے آگے اور پیچھے کے مقام کو چھپانے کا حکم ہے، اور جب بچہ دس سال کا ہو جائے تو اب ماں کا اسے نہلانا نا جائز ہے کہ اس کا حکم بالغ جیسا ہے۔ شامی میں ہے: ” لا عورة للصغير جدا ثم ما دام لم یشته فقبل ودبر تتغلظ الى عشر سنين ثم كالبالغ “ یعنی: بہت چھوٹے بچے کے لئے عورت نہیں پھر جب تک حد شہوت کو نہ پہنچ جائے اس کے آگے اور پیچھے کے مقام کو چھپانا ہو گا دس سال کی عمر تک اس کے بعد وہ بالغ کی طرح ہے۔

امام رافعی رحمتہ اللہ علیہ ” لاعورة للصغير جدا “ کے تحت لکھتے ہیں: ”بان کان ابن اربع سنين فما دونها “ یعنی: اس سے مراد چار سال اور اس سے چھوٹا بچہ ہے۔

(رد المحتار، جلد 9، صفحہ 602)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

21 رجب المرجب 1445ھ/ 02 فروری 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں