غسل کے بعد عورت کے بدن سے مرد کی منی
فتویٰ654:
عورت نے ہمبستری کے بعد غسل کیا اور غسل کے بعد اس کے بدن سے مرد کی منی نکلی تو کیا دوبارہ غسل کرنا ہو گا ؟
سائل : صباخان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
غسل کرنے کے بعد اگر عورت کے بدن سے مرد کی بقیہ منی نکلی تو اس عورت پر دوبارہ غسل فرض نہیں ہو گا البتہ اس کا وضو ٹوٹ جائے گا۔ عالمگیری میں ہے: ”اذا اغتسلت بعد ما جامعها زوجهاثم خرج منها منى الزوج فعليها الوضو ء دون الغسل “ یعنی: عورت نے شوہر سے ہمبستری کرنے کے بعد غسل کیا پھر اس کے بدن سے شوہر کی منی خارج ہوئی تو اس پر وضو ہے غسل نہیں۔
(عالمگیری، جلد 1، صفحہ 14)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
01 جمادی الاخر 1445 ھ/ 15 دسمبر 2023ء