عدت میں والدین کے گھر شفٹ ہونا

عدت میں والدین کے گھر شفٹ ہونا

فتویٰ648:

اگر گھر کرایہ کاہو تو کیا بیوہ اپنے والدین کے گھر مستقل شفٹ ہو سکتی ہے؟

سائل : ابو زمان عتیق

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

شوہر کی وفات کے وقت عورت کی رہائش جس گھر میں تھی وہیں اس کو عدت مکمل کرنا ضروری ہے بلا عذر شرعی اس کو نہیں چھوڑ سکتی اگرچہ گھر کرایہ کا ہو ، ہاں اگر عورت کو وہاں سے نکال دیا جائے مثلا مالک مکان کرایہ مانگتا ہے اور عورت کے پاس کرایہ نہیں اور مالک مکان اسے نکلنے کا کہتا ہے تو اب عورت دوران عدت بھی اپنے والدین کے گھر مستقل رہنے کے لئے جاسکتی ہے اور اگر کرایہ دے سکتی ہے تو اسی میں رہنا لازم ہے۔ بہار شریعت میں ہے: ” جس مکان میں عدت گزارنا واجب ہے اُس کو چھوڑ نہیں سکتی مگر اُس وقت کہ اسے کوئی نکال دے مثلاً۔۔ کرایہ کا مکان ہے اور عدت عدت وفات ہے مالک مکان کہتا ہے کہ کرایہ دے یا مکان خالی کر اور اس کے پاس کرایہ نہیں۔۔ تو ان صورتوں میں مکان بدل سکتی ہے۔ اور اگر کرایہ کا مکان ہو اور کرایہ دے سکتی ہے تو اسی میں رہنا لازم ہے۔ “

(بہار شریعت ، جلد 2، حصہ 8 ، صفحہ 245)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

16 ربيع الاخر 1445 ھ/ 1 0 نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں