حالت حیض میں بسم اللہ لکھنا
فتویٰ635:
کیا حالت حیض میں بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھ سکتے ہیں ؟
سائل : بنت اسلم
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
بطور تبرک جو شروع میں بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھی جاتی ہے وہ حالت حیض میں لکھی جاسکتی ہے کیونکہ وہاں مقصود آیت قرآنی لکھنا نہیں ہوتا۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ” اور بسم اللہ کہ شروع پر لکھتے ہیں غالبا اس سے تبرک وافتتاح تحریر مراد ہوتا ہے۔ نہ کتابت آیات قرآنیہ، اور ایسی جگہ تغییر قصد سے تغییر حکم ہو جاتا ہے ولہذا جنب کو آیات دعا وثنانہ نیت قرآن بلکه به نیت ذکر و دعا پڑھنا جائز ہے۔ “
(فتاوی رضویہ ، جلد 21، صفحه 70)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
21 صفر المظفر 1445 ھ/ 08 ستمبر 2023 ء