حمل ساقط ہونے کے بعد خون

حمل ساقط ہونے کے بعد خون

فتویٰ631:

ایک عورت کا 49 دنوں کا حمل ضائع ہو گیا اب اس کو خون دس دن سے زیادہ جاری رہتا ہے مگردرمیان میں ایک دو دن آتا پھر رکتا ہے تو کیا حکم ہے ؟

سائل : محمد طيب

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اعضا بننے سے پہلے اگر حمل ساقط ہو جائے اور پھر اس کو کم از کم تین دن خون جاری رہے (چاہے حقیقی طور پر یا حکمی طور پر ) اور حمل ساقط ہونے سے پہلے پندرہ دن پاکی کے ایام گزر چکے ہیں تو یہ خون حیض کا ہے۔ اب اگر خون مسلسل جاری ہے تو حکم یہ ہے کہ حمل سے پہلے جو حیض آنے کے ایام تھے اتنے دن ناپاکی کے شمار ہوں گے اور باقی استحاضہ – مولانا ساجد صاحب اس طرح کے سوال کے جواب میں لکھتے ہیں: ” اور حمل سے پہلے جتنے دن حیض آنے کی عادت تھی اتنے دن حیض کے شمار ہوں گے بقیہ استحاضہ۔ لہذا اتنے دنوں کی نمازوں کی قضا کرے گی۔ “

(خواتین کے مسائل، صفحہ 61)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

27 محرم الحرام 1445 ھ/15 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں