بکرے کے کان میں زخم

بکرے کے کان میں زخم

فتویٰ609:

ہم نے ایک بکر اخریدا اس کے کان میں زخم ہو گیا ڈاکٹر کو دکھایا اس نے کہا کہ انفیکشن ہے اب وہ زخم خشک ہو چکا ہے اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟

سائل : اکرام مدنی

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

معلوم کی گئی صورت میں اس بکرے کی قربانی جائز ہے کہ اس زخم نےجانور کی منفعت یا حسن و جمال کو مکمل طور پر نقصان نہیں پہنچایا اور ویسے بھی اب وہ خشک ہو چکا ہے لہذا یہ عیب قربانی سے مانع نہیں ہے۔ عالمگیری میں ہے: ” کل عیب يزيل المنفعة على الكمال او الجمال على الكمال يمنع الاضحية وما لا يكون بهذه الصفة لا يمنع “ ترجمہ : ہر وہ عیب جو منفعت یا خوبصورتی کو مکمل طور پر زائل کر دے اس کی قربانی نہیں ہو سکتی اور جس جانور میں ایسا عیب نہ ہو تو قربانی ہو جائے گی۔

(عالمگیری، جلد 5، صفحہ (299)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

08 ذوالحجہ 1444 ھ /27 جون 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں