قربانی کے لئے عقیقہ ہونا

قربانی کے لئے عقیقہ ہونا

فتویٰ606:

جس کا عقیقہ نہ ہوا ہو وہ قربانی کر سکتا ہے؟

سائل : عاقب چوہدری

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

قربانی کا عقیقے سے کوئی تعلق نہیں۔ عقیقہ مستحب ہے جبکہ قربانی صاحب استطاعت پر اپنی شرائط کے ساتھ واجب ہے ، لہذا جس پر قربانی واجب ہے اگر چہ اس کا عقیقہ نہ ہوا ہو اس کو قربانی کرنی ہو گی نہ کی تو گناہ گار ہو گا۔ بدائع الصنائع میں ہے: ” فلا بد من اعتبار الغنى وهو أن يكون في ملكه مائتا درهم أو عشرون دينارا أو شيء تبلغ قيمته ذلك سوى مسكنه وما يتأثث به و كسوته و خادمه و فرسه و سلاحه و مالا يستغنى عنه وهو نصاب صدقة الفطر “ ترجمہ : (قربانی میں ) مالداری کا اعتبار ہو نا ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ اس کی ملکیت میں دو سو درہم یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی یا بیس دینار یعنی ساڑھے سات تولہ سونا ہو یا رہائش خانہ داری کے سامان، کپڑے ، خادم ، گھوڑا، ہتھیار اور وہ اشیاء جن کے بغیر گزارہ نہ ہو، کے علاوہ کوئی ایسی چیز ہو ، جو ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کو پہنچتی ہو اور یہ ہی صدقہ فطر کا نصاب ہے۔

(بدائع الصنائع، جلد 4، صفحہ 196)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

08 ذوالحجہ 1444ھ/ 27 جون 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں