پلاٹ کی وجہ سے قربانی
فتویٰ603:
اگر کسی کے پاس کوئی پلاٹ ہو جس کی قیمت نصاب تک پہنچتی ہو تو اس پر قربانی واجب ہو گی ؟
سائل : زین ندیم
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر وہ پلاٹ اس کی حاجت اصلیہ سے زائد ہے مثلا کسی اور مکان میں رہتا ہے اور یہ پلاٹ ویسے ہی رکھا ہے یا کرائے پر دیے ہیں یا اولاد وغیرہ کو دینے کی نیت ہے یا بیچنے کی نیت سے لیا ہے تو قربانی واجب ہو گی جبکہ اور شرائط پائی جائیں۔ امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ اس طرح کے سوال کے جواب میں لکھتے ہیں: ” واجب ہے ، جب کہ وہ مکان تنہایا اس کے اور مال سے حاجت اصلیہ سے زائد ہو ، مل کر چھپن رویے ( یعنی اتنی مالیت کہ جو ساڑھے باون تولے چاندی کے برابر ہو ) کی قیمت کو پہنچے ، اگرچہ ان مکانوں کو کرائے پر چلاتا ہو یا خالی پڑے ہوں یا سادی زمین ہو بلکہ (اگر ) مکان سکونت اتنا بڑا ہے کہ اس کا ایک حصہ اس (شخص) کے جاڑے (سردی اور گرمی کی سکونت (رہائش) کے لئے کافی ہو اور دوسرا حصہ حاجت سے زیادہ ہو اور اس (دوسرے حصے ) کی قیمت تنہا یا اسی قسم کے (حاجت اصلیہ ) سے زائد مال سے مل کر نصاب تک پہنچے ، جب بھی قربانی واجب ہے۔ “
(فتاوی رضویہ ، جلد 20، صفحہ 361)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
أبو البنات فقر از عطاری مدنی
06 ذوالحجہ 1444ھ/ 25 جون 2023 ء