حاملہ جانور کی قربانی

حاملہ جانور کی قربانی

فتویٰ601:

قربانی کے لئے جانور خریدا اور بعد میں پتا چلا کہ اس کے پیٹ میں بچہ ہے تو کیاقربانی ہو جائے گی ؟

سائل : حافظ اعجاز سیالوی

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

حاملہ جانور کی قربانی بہتر نہیں لیکن اگر اس میں قربانی سے مانع کوئی عیب نہیں تو اس کی قربانی جائز ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے ” گابھن کی قربانی، اگرچہ صحیح ہے ، مگر نا پسند ہے۔ “

(فتاوی رضویہ ، جلد 20، صفحه 370)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

29 ذو القعد ہ1444ھ/19 جون 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں