نماز فجر کے بعد جانور ذبح کرنا

نماز فجر کے بعد جانور ذبح کرنا

فتویٰ587:

نماز فجر کے فورا بعد جانور ذبح کر دینا کیسا؟

سائل : عزیر ظہير

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

شہر میں قربانی کرنی ہو تو شہر میں کم از کم کسی ایک مقام پر نماز عید کی ادا ئیگی لازم ہے، اگر اس سے پہلے کسی نے قربانی کر دی تو نہیں ہو گی اور گاؤں میں صبح صادق کے بعد قربانی کی تو جائز ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” قربانی کا وقت نماز (عید) کے بعد ہے اگر شہر میں کرے یعنی نماز پڑھنے کے بعد اگر چہ خطبہ سے قبل ہو لیکن خطبہ کے بعد مستحب ہے۔۔۔ اور اگر گاؤں میں ذبح کرنی ہو تو عید کے روز صبح طلوع ہونے کے بعد ۔ ۔ الخ “

(فتاوی رضویہ، جلد 20، صفحہ 379)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

25 ذو القعد ہ1444ھ/15 جون 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں