گائے کے تین تھن خشک ہو گئے
فتویٰ583:
گائے کے تین تھن خشک ہوگئے ہیں اور ایک سے دودھ آتا ہے تو کیا قربانی ہو جائے گی ؟
سائل : احسن علی
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
گائے یا بھینس کے اگر دو تھن بھی خشک ہو جائیں تو قربانی جائز نہیں ہوتی لہذا معلوم کی گئی صورت میں اس گائے کی قربانی نہیں ہو گی۔ بہار شریعت میں ہے: ”گائے بھینس میں دو ( تھن) خشک ہوں تو نا جائز ہے۔ “
(بہار شریعت ، جلد 3، صفحہ 341)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
24 ذو القعد ہ1444ھ/14 جون 2023ء