دورانِ طواف ریح یا پیشاب کی شدت ہونا

دورانِ طواف ریح یا پیشاب کی شدت ہونا

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ کیا طواف کے دوران اگر ریح کی یا پیشاب کی حاجت ہو تو کیا اس کو روک کر طواف جاری رکھ سکتے ہیں کیا یہ نماز کی طرح مکروہ تحریمی تو نہیں ہوگا؟

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایہ الحق والصواب

پیشاب یا ریح کی شدت میں طواف کرنا مکروہ ہے ،لیکن طواف ہوجائے گا۔ دم یا صدقہ لازم نہیں ہوگا ۔

غنیة المناسک میں مکروہات طواف کے باب میں ہے

”والطواف حاقنا وفی معناہ الحازق والحاقب “

ترجمہ:اور کے پیشاب کی حاجت میں طواف کرنا اور اس کا معنی یہ ہے کہ ریح اور قضائے حاجت کے تقاضے میں طواف کرنا۔(غنیة المناسک ، فصل فی مکروھات الطواف ، صفحہ 204 ، مکہ المکرمہ)

لباب المناسک میں مکروہات طواف کے باب میں ہے

”ولاکل وقیل یشرب والطواف حاقنا“

ترجمہ:طواف میں نہ کھائے اور کہا گیا ہے کہ نہ پیئے اور بول کے تقاضے میں طواف کرنا۔(لباب المناسک ، فی مکروھتہ ،صفحہ 119، دار القرطبہ)

ردالمختار میں ہے

”قولہ الحاقن ای مدافع البول والحاقب ای مدافع الغائط والحارق ای مدافھما و قیل مدافع الریح“

ترجمہ:اور اس قول حاقن کا معنی ہے پیشاب کے تقاضے میں ، حاقب کا معنی ہے قضائے حاجت کے تقاضے میں اور حازق کا معنی ہے ان دونوں کے تقاضے میں یا یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریح کے تقاضے میں۔(ردالمختار ، کتاب الصلاۃ ، مطلب فی الخشوع ، جلد 2 ، صفحہ 492 ، دار الفکر بیروت)

طواف کےمکروہات بیان کرتے ہوئے فتاوی رضویہ میں فرمایا :’’ طواف میں کچھ کھانا۔ پیشاب پاخانہ یا ریح کے تقاضے میں طواف کرنا۔‘‘(فتاوی رضویہ، ج10،ص745، رضا فاونڈیشن،لاھور)

بہار شریعت میں مکروہات طواف کے باب میں ہے :

’’ طواف میں کچھ کھانا۔ پیشاب پاخانہ یا ریح کے تقاضے میں طواف کرنا۔‘‘(بھار شریعت، ج1،حصہ6،ص1114 ،مکتبۃ المدینہ ،کراچی)

ارشاد الساری الی مناسک ملا علی القاری میں ہے

“والطواف حاقنا ۔۔۔۔ای قیاسا علی الصلاۃ فی تلک الحالة اي المشغلة.”

اور پیشاب کی شدت میں طواف کرنا ۔۔۔یعنی کہ اس حالت کو نماز پر قیاس کیا گیا ہے کہ اس کے سبب سے مشغول ہوجاتا ہے ۔

(ارشاد الساری الی مناسک ملا علی القاری، صفحہ 235 ، مطبوعہ مکہ المکرمہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــہ

ممبر فقہ کورس

05 ذی الحجہ 1445ھ12 جون 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں