ہے خلیل اللہ کو حاجت رسول اللہ کی

ہے خلیل اللہ کو حاجت رسول اللہ کی

فتویٰ789:

اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے شعر کا ایک مصرعہ ہے ” ہے خلیل اللہ کوحاجت رسول اللہ کی “ کیا یہ درست ہے ؟

سائل : حافظ ذوالفقار چشتی

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

سوال میں ذکر کیے گئے مصرعہ میں کوئی حرج نہیں کیونکہ قیامت کے دن جب حساب کتاب شروع نہیں ہو گا تو تمام مخلوق جس میں انبیاء کرام علیھم السلام بھی شامل ہیں حضور ﷺ ہی کی طرف متوجہ ہوں گے اور یہ شعر در حقیقت حدیث کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ مسلم شریف کی حدیث پاک ہے: ” فقلت اللهم اغفر لامتى اللهم اغفر لامتى و اخرت الثالثة ليوم يرغب الى الخلق كلهم حتى ابراهيم عليه السلام “ ترجمہ : میں نے اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کی اے اللہ میری امت کو بخش دے اے اللہ میری امت کو بخش دے اور تیسری دعا کو میں نے اس دن کے لئے مؤخر کر دیا جب ساری مخلوق یہاں تک کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی میری طرف متوجہ ہوں گے۔

(مسلم، حدیث 820)

مفتی احمد یار خان نعیمی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”تیسری دعا قیامت کے لئے اٹھار کھی ہے اس دعا کا فائدہ کفار ، مسلمان گناہ گار، نیک کار ، انبیائے کرام، اولیائے عظام سب ہی اٹھائیں گے ۔ ۔ الخ “

(مرآۃ المناجیح، جلد 3، صفحہ 438)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

08 ربیع الاخر 1445ھ /24 اکتوبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں