گود لئے ہوئے بچے کے باپ کی جگہ اپنا نام لکھنا

گود لئے ہوئے بچے کے باپ کی جگہ اپنا نام لکھنا

فتویٰ865:

گود لئے ہوئے بچے کے والد کے نام کی جگہ گود لینے والے کا نام لکھنا کیوں منع ہے؟

سائل : عمران ریاض شیخ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

گود لئے ہوئے بچے کے والد کے نام کی جگہ اپنا نام بطور والد لکھنا حرام ہے کہ یہ نسب کی تبدیلی ہے اور نسب بدلنا گناہ ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے: ” اُدْعُوْهُمْ لِاٰبَآىٕهِمْ “ ترجمہ : انہیں ان کے حقیقی باپ ہی کا کہہ کر پکارو۔

(الاحزاب : 5)

تفسیر: ” بچہ گود لینا جائز ہے لیکن یہ یاد رہے کہ گود میں لینے والا عام بول چال میں یا کاغذات وغیرہ میں اس کے حقیقی باپ کے طور پر اپنا نام استعمال نہیں کر سکتا بلکہ سب جگہ حقیقی باپ کے طور پر اس بچے کے اصلی والد ہی کا نام استعمال کرنا ہو گا اور اگر اصلی باپ کا نام معلوم نہیں تو اس کی معلومات کروا کر باپ کے طور پر حقیقی باپ کا نام لکھنا ہو گا اور اگر کوشش کے باوجود کسی طرح اس کے اصلی باپ کا نام معلوم نہ ہو سکے تو گود لینے والا گفتگو میں حقیقی باپ کے طور پر اپنا نام ہر گز استعمال نہ کرے اور نہ ہی بچہ اسے حقیقی والد کے طور پر اپنا باپ کہے ، اسی طرح کا غذات وغیرہ میں سر پرست کے کالم میں اپنا نام لکھے حقیقی والد کے کالم میں ہر گز نہ لکھے۔۔ الخ “

(صراط الجنان، جلد 1 ، صفحہ 558)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

14 رجب المرجب 1445 ھ 26/ جنوری 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں