گود لئے ہوئے بچے کا وراثت میں حصہ
فتویٰ987:
گود لیا ہو ابچہ وراثت میں حقدار ہے؟
سائل : حافظ محمد ارسلان علی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
گود لیا ہوا بچہ اپنے اصل باپ ہی کی وراثت کا حقدار ہے، جس نے گود لیا ہے اس کی وراثت میں اولاد ہونے کی حیثیت سے حصہ دار نہیں کیونکہ گود لینے سے حقیقت میں وہ اس کی اولاد نہیں ہو جائے گی بلکہ اس کا نسب اپنے حقیقی والد سے ہی چلے گا، البتہ کسی اور سبب سے وہ گود لینے والے کا وارث بن جائے تو حسب حال وراثت پا سکتا ہے مثلا گود لینے والے نے اپنے بھتیجے کو گود لیا اور گود لینے والے کے مرنے کے بعد یہ بھتیجہ ہونے کی حیثیت سے وارث بنا تو اس اعتبار سے میراث پائے گا۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” منہ بولا بیٹا نہ ایسے شخص کا بیٹا ہوتا ہے اور نہ ہی اپنے باپ سے بے تعلق کیونکہ حقیقتوں میں تغیر نہیں ہو تا ، شرعی طور پر وہ اپنے باپ کا وارث ہے نہ کہ اس دوسرے شخص کا جس نے اس کو منہ بولا بیٹا بنایا ہے۔ “
(فتاوی رضویہ ، جلد 26، صفحہ 178)
و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
08 شعبان المعظم 1445ھ / 19 فروری 2024 ء