کیا غصہ حرام ہے

کیا غصہ حرام ہے

فتویٰ806:

کیا غصہ حرام ہے لوگ کہتے ہیں غصہ حرام ہے؟

سائل : حافظ ذیشان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

فی نفسہ غصہ حرام نہیں کیوں کہ یہ ایک غیر اختیاری کیفیت ہے جو بندے پر طاری ہوتی ہے البتہ غصے کی وجہ سے کوئی ناجائز کام کیا تو وہ کام ناجائز ہو گا۔ امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ لکھتے ہیں: ” عوام میں یہ غلط مشہور ہے کہ غصہ حرام ہے۔ غصہ ایک غیر اختیاری امر ہے، انسان کو آہی جاتا ہے، اس میں اس کا قصور نہیں ، ہاں غصہ کا بے جا استعمال برا ہے۔ “

(غصہ کا علاج ، صفحہ 30)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

12 جمادی الاول 1445 ھ/ 27 نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں