کمپنی کی گاڑی کو کرایہ پر دینا

کمپنی کی گاڑی کو کرایہ پر دینا

فتویٰ740:

کمپنی نے گاڑی دی ہے جو دو پہر کے بعد فارغ ہوتی ہے کیا اس کو کرائے پر دے سکتا ہوں؟

سائل : زعیم شیخ

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

بعض اوقات کمپنی گاڑی صرف کمپنی کے کاموں کے لئے دیتی ہے ایسی صورت میں اس کو کمپنی کے مالک یا مالک کی طرف سے جس کو اجازت دینے کا اختیار ہو اس کی اجازت کے بغیر کرایہ پر دینا جائز نہیں ، لیکن اگر کمپنی نے گاڑی کا مالک بنا دیا ہے تو اب مالک اس کو کرایہ پر دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔ فتاوی اہلسنت میں اس طرح کے سوال کے جواب میں ہے: ” صورتِ مسئولہ میں اگر وہ گاڑی کمپنی مالکان کی طرف سے صرف کمپنی کے کاموں کے لیے آپ کو دی گئی ہے ( اور بظاہر یہی سمجھ آتا ہے کہ اسی لیے وہ گاڑی آپ کو دی گئی ہے ) تو آپ کے لیے وہ گاڑی اپنے ذاتی کاموں کے لیے استعمال کرنا، جائز نہیں ہو گا، اگرچہ آپ گاڑی میں اپنے ذاتی خرچ سے پٹرول ڈلوائیں، کیونکہ کسی کی چیز بغیر اجازت اپنے ذاتی استعمال میں لانا، ناجائز و گناہ ہے۔ البتہ اگر مالک یا جسے مالک کی طرف سے کمپنی کی تمام باتوں یا اس طرح کی باتوں کا اختیار حاصل ہو ، تو اس کی اجازت سے آپ وہ گاڑی اپنے استعمال میں لانا چاہیں، تو لا سکتے ہیں۔ “

(فتاوی اہلسنت)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

28 محرم الحرام 1445 ھ/ 16 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں