کسی کو قرض دے کر ماہانہ نفع لینا
فتویٰ863:
ایک شخص دوسرے کو پانچ لاکھ دیتا ہے اس شرط پر کہ تم کاروبار کرو میرے پانچ لاکھ تمہارے پاس رہیں گے اور جو آمدن ہو اس میں دونوں برابر کے شریک ہوں گے ایسا کرنا کیسا؟
سائل : محمد حفیظ الر حمن
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
سوال میں ذکر کیا طریقہ سودی ہے لہذا یہ ناجائز و حرام ہے کیونکہ دوسرے شخص کو پانچ لاکھ دینا بطور قرض کے ہے اور اس کی واضح دلیل یہ ہے کہ وہ پانچ لا کچھ ویسے و ہی محفوظ رہیں گے ، اور پھر اس کی بنیاد پر آمدن سے آدھا نفع لینا قرض پر نفع ہے جو کہ سود ہے۔ حدیث پاک میں ہے: ”کل قرض جر منفعۃ فھو ربا “ ترجمہ : ہر وہ قرض جو نفع لائے وہ سود ہے۔
(کنز العمال، حدیث 15516)
در مختار میں ہے: ”شرعا ما تعطيه من مثلى لتتقاضاه “ یعنی: شرعا قرض وہ مثلی چیز ہے جو تم دیتے ہو تا کہ تم اس جیسی کا تقاضا کر سکو۔
(در مختار، صفحہ 429، دار الکتب العلمیه )
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فراز عطاری مدنی
14 رجب المرجب 1445ھ/ 26 جنوری 2024ء