کسی کا بجلی کا بل بھر کر زیادہ پیسے لینا

کسی کا بجلی کا بل بھر کر زیادہ پیسے لینا

فتویٰ896:

میں اپنے دوست کابل ڈسکاونٹ ڈیٹ میں اپنے کریڈٹ کارڈ سے بھر دیتا ہوں اور وہ پیسے آفٹر ڈیو ڈیٹ دیتے ہیں تو میں پیسے بھی ان سے وہی لیتا ہوں تو کیا ایسا کرنا درست ہے ؟

سائل : انصیر انصاری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

آپ جو دوست کی طرف سے بل کے پیسے ادا کرتے ہیں گویا آپ نے دوست کو قرض دیا ہے اور پھر اس سے زیادہ پیسے لینا یہ قرض پر نفع ہے جو کہ سود ہے۔ حدیث پاک میں ہے: ”كل قرض جر منفعة فهو وجه من وجوه الربا “ترجمہ : ہر وہ قرض جو نفع لے کر آئے وہ سود کی صورتوں میں سے ایک صورت ہے۔

(سنن کبری جلد 5، صفحه 573)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

27 شوال المکرم 1445ھ/ 06 مئی 2024ء

5 1لاکھ کے بدلے دکان سے نفع

فتویٰ897:

ایک غیر مسلم کو پندرہ لاکھ کی ضرورت ہے ایک سال کے لئے اس نے کہا کہ میری دکان سے جو نفع آئے گاوہ آپ لے لیں جب تک میں 15لاکھ واپس نہیں کر تا تو ایسا کر ناکیسا؟

سائل : فیض رنگری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

غیر مسلم کو پندرہ لاکھ دے کر اس کی دکان سے نفع حاصل کرنا جائز ہے جبکہ سود کی نیت سے نہ لیا جائے، جائز ہونے کی وجہ یہ ہے کہ غیر مسلم کا مال اس کی رضا مندی سے بغیر دھو کے اور جھوٹ کے اس طرح لینا جائز ہے کیونکہ مسلمان اور غیر مسلم کے درمیان سود نہیں ہوتا۔ بنایہ میں ہے: ”قوله عليه الصلاة والسلام: لا ربابين المسلم و الحربی فی دار الحرب “ترجمہ: نبی پاک ﷺ کا فرمان ہے: مسلم اور حربی کے درمیان دارالحرب میں سود نہیں۔

( البنا یہ شرح الهدایہ جلد 8 ، صفحہ 299)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

29 شوال المکرم 1445ھ/ 08 مئی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں