کانوں پر اگنے والے بال کاٹنے کا حکم

کانوں پر اگنے والے بال کاٹنے کا حکم

سوال: کان پر بالخصوص کان کی لو پر اگنے والے بال کاٹ سکتے ہیں؟

User id: Habib Ahmad

بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

پوچھی گئی صورت کا حکم شرعی یہ ہے کہ کان اور اسکی کو پر اگنے والے بال کاٹ سکتے ہیں، کی یہ داڑھی میں داخل نہیں۔

فتاوی رضویہ میں ہے: “داڑھی قلموں کے نیچے سے کنپٹیوں، جبڑوں، ٹھوڑی پر جمتی ہے اور عرضا اس کا بالائی حصہ کانوں اور گالوں کے بیچ میں ہوتا ہے جس طرح بعض لوگوں کے کانوں پر رونگٹے ہوتے ہیں وہ داڑھی سے خارج ہیں۔” (فتاوی رضویہ، جلد 22، صفحہ 596، مسئلہ210، مطبوعہ رضا فاونڈیشن)

واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ: ابو حزقیل محمد ارسلان جلالی

9 جمادی الاولی 1448ھ 20 اکتوبر 2026ء

اپنا تبصرہ بھیجیں