کارٹون کی بنی ہوئی عورت کو دیکھنا
فتویٰ752:
کیا کارٹون کی بنی ہوئی عورت کو دیکھنا گناہ ہے ؟
سائل : حذيفه
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
فی نفسہ کارٹون سے بنی ہوئی عورت کو دیکھنا گناہ نہیں لیکن اگر کوئی بری نیت سے اسے دیکھے جس سے اس کو گندی خواہش پیدا ہو تو اب یہ دیکھنانا جائز ہو گا۔ عورتوں کے لباس کی طرف دیکھنے کے متعلق امیر اہلسنت ارشاد فرماتے ہیں: ” اس کی طرف دیکھنے میں حرج نہیں۔ ہاں اگر ان کپڑوں کی طرف دیکھنے سے شہوت آتی ہو تو نہیں دیکھ سکتا کہ جب شہوت سے دیکھے گا تو ضرور گناہ گار ہو گا۔ “
( پردے کے بارے میں سوال جواب، صفحہ 39،40)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فراز عطاری مدنی
12 صفر المظفر 1445 ھ/ 30 اگست 2023 ء