ڈش سروس والی دکان پر کام
فتویٰ743:
ڈش سروس کی دکان پر کام کرنا کیسا اس میں مختلف چینلز ہوتے ہیں اور گھر جا کر ڈش لگانی ہوتی ہے؟
سائل : عادل عطاری
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
ڈش لگانے کا کام نا جائز ہے کیونکہ اس میں موجود اکثر چینلز گناہوں بھرے ہی ہوتے ہیں اور ڈش لگانے والا ان گناہوں بھرے چینلز کو سپلائی کر کے گناہوں میں براہ راست معاونت کر رہا ہوتا ہے ، لہذاڈش لگانے کی جاب ناجائز ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے : ” وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ “ ترجمہ: اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ کرو۔
(المائدة:2)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات قراز عطاری مدنی
28 محرم الحرام 1445 ھ/ 16 اگست 2023 ء