چائینیز نمک کھانا
فتویٰ694:
چائینیز نمک کھانا کیسا؟
سائل : شاہ زیب
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
چائنیز نمک کھانا جائز ہے کیونکہ شرعی قانون یہ ہے کہ جب تک چیز میں حرام اجزا ملے ہونے کا یقین نہ ہو اس وقت تک اس کو حرام نہیں کہا جا سکتا مثلا بنانے والا خود اقرار کرے یا شرعی گواہوں کے ذریعے ثابت ہو جائے۔ الاشباہ میں ہے: ”اليقين لا يزول بالشك “ ترجمہ : یقین شک سے زائل نہیں ہوتا۔
(الاشباہ والنظائر ، صفحہ 60)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فراز عطاری مدنی
08 ذو القعد ہ1444ھ/29مئی 2023 ء