پھوپھا سے پردہ

پھوپھا سے پردہ

فتویٰ663:

کیا عورت کا اپنے پھوپھا سے پردہ ہے اور کیا پھوپھا بالغ لڑکیوں سے بے تکلفی سے بات چیت کر سکتا ہے ؟ اور کیا پھوپھا سے نکاح کیا جا سکتا ہے ؟

سائل : ہاشم قادر ی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

عورت کا اپنے پھوپھا سے پردہ ہے بلکہ اجنبی کے مقابلے میں ایسے نامحرم رشتے داروں سے احتیاط کی زیادہ حاجت ہے۔ پھوپھا کو بالغ لڑکیوں سے بے تکلفی کے ساتھ بات کرنے کی اجازت نہیں، نیز پھو پھی جب تک پھوپھا کے نکاح میں ہے اس سے نکاح حرام ہے۔ امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ لکھتے ہیں: ” جی ہاں۔ بلکہ ان سے تو پردہ کے معاملہ میں احتیاط زیادہ ہونی چاہئے کیوں کہ آشنائی (یعنی جان پہچان) کے سبب جھجک اڑی ہوئی ہوتی ہے اور یوں ناواقف آدمی کے مقابلے میں کئی گنازیادہ فتنے کا خطرہ ہوتا ہے۔۔ الخ “

( پردے کے بارے میں سوال جواب، صفحہ 48)

اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” جیٹھ ، دیور، بہنوئی ، پھپا، خالو، چچازاد، ماموں زاد پھپی زاد، خالہ زاد بھائی یہ سب لوگ عورت کے لئے محض اجنبی ہیں بلکہ ان کا ضرر نرے بیگانے شخص کے ضرر سے زائد ہے کہ محض غیر آدمی گھر میں آتے ہوئے ڈرے گا اور یہ آپس کے میل جول کے باعث خوف نہیں رکھتے عورت نرے اجنبی شخص سے دفعۃ میل نہیں کھا سکتی اور ان سے لحاظ ٹوٹا ہوتا ہے۔

(فتاوی رضویہ ، جلد 22 ، صفحہ 217)

مفتی جلال الدین امجد می رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں : ” جب فاطمہ ( پھوپھی ) کا انتقال ہو گیا تو زینب کا اپنے پھوپھا سے نکاح کرنا جائز ہے بشر طیکہ رضاعت وغیرہ کوئی اور وجہ مانع نکاح نہ ہو۔۔ الخ “

(فتاوی فیض الرسول، جلد 1 ، صفحہ 591)

والله اعلم عزوجل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

27 رجب المرجب 1445 ھ/ 08 فروری 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں