پلاسٹک سرجری کروانا کیسا

پلاسٹک سرجری کروانا کیسا

فتویٰ821:

چہرے کی پلاسٹک سرجری کروانا کیسا؟ پلاسٹک سرجری میں عموما جلد کو کاٹا جاتا ہے اور تراش خراش کی جاتی ہے۔ بعض اوقات لیزر سے بھی علاج کیا جاتا ہے۔

سائل : کنیز فاطمه

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

صرف خوبصورتی کے لئے چہرے کی ایسی پلاسٹک سرجری کروانا جس میں تراش خراش ہونا جائز ہے کیونکہ یہ تغییر تخلق اللہ( اللہ کی بنائی ہوئی چیز میں تبدیلی) کرنا ہے جو کہ ناجائز و حرام ہے، البتہ کسی شرعی عذر مثلا ایکسیڈینٹ یا جلنے وغیرہ کے سبب چہرہ بگڑ گیا ہو تو اب ضرورت کی بنا پر سرجری کروائی جا سکتی ہے، ہاں لیزر کے ذریعے شرعی حدود میں رہتے ہوئے علاج کروانا مطلقا جائز ہے۔ حدیث پاک میں ہے: ” وینھانا عن المثلة “ یعنی نبی پاک ﷺ ہمیں مثلہ سے منع فرماتے تھے۔

(ابوداؤد ، حدیث 2667)

مفتی احمد یار خان نعیمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”علاجاو قصاصاناک کان کاٹنا جائز کہ وہ مثلہ نہیں علاج یا قصاص ہے۔“

( مرآة المناجيح ،جلد 4، حدیث 2941)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

23 جمادی الاول 1445 ھ/ 08 دسمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں