پرانی قبر کو کھود کر تدفین کرنا

پرانی قبر کو کھود کر تدفین کرنا

فتویٰ885:

دس یا بیس سال پرانی قبر کو کھود کر اس میں تدفین کرنا کیسا؟ نیز کسی نے وصیت کی ہو کہ مجھے فلاں عزیز کی قبر میں دفن کرنا تو ایسا کرنا کیسا؟

سائل : احتشام على

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

قبر چاہے کتنی ہی پرانی ہو اس کو کھود کر اس میں تدفین کرنا نا جائز و حرام ہے اور اگر کسی نے ایسی وصیت کی تو نہ ایسی وصیت کرنا جائز نہ ہی اس پر عمل کرنا جائز ہے۔ تا تار خانیہ میں ہے : ” واذا صار الميت ترابا في القبر يكره دفن غيره لان الحرمة باقية “ ترجمہ : میت قبر میں مٹی ہی کیوں نہ ہو جائے تب بھی (بلا ضرورت ) اس میں دوسری میت کو دفن کرنا مکروہ ہے، کیونکہ پہلی میت کی حرمت اب بھی باقی ہے۔

(فتاوی تاتار خانیه، جلد 2، صفحہ 130)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

09 رمضان المبارک 1445ھ/ 20 مارچ 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں