وضو اور غسل میں بچی کے نیچے کی جلد دھونے کا حکم
سوال: بچی کے بال جو نچلے ہونٹ کے نیچے لٹکتے ہیں، وضو میں ان پر پانی بہا دینے سے وضو ہو جائے گا یا انکے نیچے کھال پر بھی پانی ڈالنا ضروری ہے۔
User id: Muslim_Sunni_ Hanafi_Qadri
بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ بچی کے بال اگر چھدرے ہوں اور ان کے درمیان سے جلد نظر آتی ہو، تو وضو میں اس جلد کا دھونا فرض ہے۔ البتہ اگر بال گھنے ہوں اور جلد بالکل نظر نہ آتی ہو، تو وضو میں جلد کو دھونا فرض نہیں، بلکہ بالوں کو دھونا کافی ہے۔ البتہ غسل میں جلد کو دھونا بھی فرض ہے۔
فتاوٰی رضویہ میں ہے: “بچی کے نیچے کی کھال جب کہ بال چھدرے ہوں، کھال نظر آتی ہو وضو میں دھونا فرض ہے، ہاں گھنے ہوں کہ کھال بالکل نہ دکھائی دے تو وضو میں ضرور نہیں، غسل میں جب بھی ضرور ہے۔” (فتاوی رضویہ، رسالہ الجود الحلو فی ارکان الوضو، جلد1، حصہ اول، صفحہ 282، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ: ابو حزقیل محمد ارسلان جلالی
7 جمادی الاولی 1448ھ 18 اکتوبر 2026ء