واجب قربانی کے ساتھ نفلی حصہ
فتویٰ623:
کیا واجب قربانی کے ساتھ کسی کا نفلی حصہ ڈال سکتے ہیں ؟
سائل : عائش علی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
قربانی کے درست ہونے کے لئے سب کی تقرب کی نیت ہونا شرط ہے، اب یہ تقرب یعنی اللہ پاک کا حق ادا کرنا چاہے واجب سے تعلق رکھتا ہو یا نفل سے ، اس سے قربانی پر اثر نہیں پڑے گا بلکہ سب کی قربانی ہو جائے گی۔ بہار شریعت میں ہے: ” قربانی کے سب شر کا کی نیت تقرب ہو اس کا یہ مطلب ہے کہ کسی کا ارادہ گوشت نہ ہو اور یہ ضرور نہیں کہ وہ تقرب ایک ہی قسم کا ہو مثلاً سب قربانی ہی کرنا چاہتے ہیں بلکہ اگر مختلف قسم کے تقرب ہوں وہ تقرب سب پر واجب ہو یا کسی پر واجب ہو اور کسی پر واجب نہ ہو ہر صورت میں قربانی جائز ہے۔ “
(بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 15 ، صفحہ 343)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
27 ذو القعدة الحرام 1445ھ/ 05 جون 2024ء