نماز میں وسوسےکیسےدور ہوں

نماز میں وسوسےکیسےدور ہوں

سوال:نماز میں ہی کیوں خیالات آتے ہیں،اس بارےحدیث مبارکہ ہے؟

سائل:بلال سیٹھ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

شیطان مردود ہر وقت انسان کی دشمنی میں ہے کہ نیکی کر کے کامیاب نہ ہو اور نماز عظیم نیکی ہے تو مختلف طرح سے خیالات و وسوسےدلا کر نیکی سے دور رکھنا چاہتا ہے۔اس کا حل یہ ہے کہ نماز سے پہلےتین بارالٹی سائیڈ تھوتھوکرکے لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلاَّ بِاللہ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم پڑھ لے۔

مسلم میں ہے،حضرت سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے بارگاہ ِ رسالت میں عرض کی ،یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!:”إن الشيطان قد حال بيني وبين صلاتي وقراءتي يلبسها علي، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ذاك شيطان يقال له خنزب، فإذا أحسسته فتعوذ بالله منه، واتفل على يسارك ثلاثاً قال: ففعلت ذلك فأذهبه الله عني”شیطا ن میرے اور میری نماز کے درمیان حائل ہوجاتا ہےاور میری قرا ء ت میں شبہ ڈال دیتا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، یہ وہ شیطا ن ہے جسے” خِنْزَب ”کہا جاتا ہے جب تم اسے محسوس کر و تو اس سے اللہ عزوجل کی پنا ہ ما نگو اور اپنے بائیں طرف تین مر تبہ تھتکار دو ۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب میں نے ایسے کیاتو اللہ عزوجل نے شیطا ن کو مجھ سے دور فرمادیا۔

(صحیح مسلم،کتاب السلام ،جلد2،صفحہ224،مطبوعہ کراچی)

حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”خنزب خ کے کسرہ یا فتح سے اور ز کے فتح سے بمعنے سڑا ہوا گوشت یا دائمی جرم۔(قاموس) یہ شیطان کی اُس ذریت کا نام ہے جو نمازیوں پر نماز مشتبہ کرتی ہے۔ نماز شروع کرنےسے پہلےالٹی طرف تین بار تُھتکار کرلاحول شریف یعنی لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلاَّ بِاللہ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم پڑھ لے پھر تحریمہ کہے یعنی نماز شروع کرے،دوران نماز نگاہ کی حفاظت کرے ،وہ یوں کہ قیام میں سجدہ گاہ یعنی سجدے کی جگہ،رکوع میں پشت قدم یعنی پاؤں کے پنجے کی اوپری سطح، سجدے میں ناک کے بانسے یعنی ناک کی ہڈّی پر،جلسہ یعنی دوسجدوں کے درمیان بیٹھنے میں اور قَعدہ یعنی التحیات وغیرہ پڑھنےمیں گود میں نظر رکھے تو اِنْ شَآءَاللہ نماز میں حُضورِقَلب یعنی خُشوع و خُضوع نصیب ہو گا۔”

(مرآۃ شرح مشکوۃ،باب الوسوسہ،جلد1،صفحہ94،قادری پبلشرزلاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

17 ذوالحج 7144ھ/3 جون 6202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں