میت کی طرف سے کی جانے والی قربانی کا گوشت
فتویٰ581:
جو قربانی میت کی طرف سے کی جائے اس کا سارا گوشت صدقہ کر نالازم ہو گا یا عام قربانی کی طرح تین حصے کیے جاسکتے ہیں؟
سائل : میاں مزمل
بسم الله الرحمن الرحيم
اب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
میت کی طرف سے قربانی اگر میت کے کہنے کی وجہ سے اس کے مال سے کی تو سارا گوشت صدقہ کرناضروری ہو گا اور اگر میت کے کہے بغیر اپنی طرف سے اپنے مال سے کی تو خود بھی کھا سکتا اور صدقہ بھی کر سکتا ہے۔ فتاوی قاضی خان میں ہے: ”ولو ضحی عن میت من مال نفسه بغیر امر الميت جاز و له ان يتناول منه ولا يلزمه ان يتصدق به—– وان ضحى عن ميت من مال المیت با مر الميت يلزمه التصدق بلحمه ولا يتناول منه “ ترجمہ: اور اگر میت کی طرف سے میت کے کہے بغیر اپنے مال سے قربانی کی تو جائز ہے اور اس کا گوشت کھانا بھی جائز ہے اور صدقہ کرنا ضروری نہیں۔۔ اور اگر میت کی طرف سے قربانی میت کے کہنے کی وجہ سے میت کے مال سے کی تو گوشت کو صدقہ کرنا لازم ہے اور اس میں سے خود کھا نہیں سکتا۔
(فتاوی قاضی خان، جلد 3، صفحہ 239)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
أبو البنات فراز عطاری مدنی
23 ذو القعد ہ1444ھ/13 جون 2023ء