مسلمان عورت کی مانگ میں سندور

مسلمان عورت کی مانگ میں سندور

فتویٰ674:

آج کل مسلمان عورتوں میں مانگ میں سند ور ڈالنے کا رواج بڑھتا جارہا ہے ایسا کرنا کیسا؟

سائل : ام کنیز

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

مسلمان عورتوں کا مانگ میں سندور ڈالنا نا جائز و گناہ ہے کہ یہ ہندو عورتوں کا شعار ہےاور مسلمانوں کو غیر مسلموں کا شعار اپنانے کی اجازت نہیں۔ فتاوی فقیہ ملت میں ہے : ”سند ور یا اس کی مثل کوئی دوسرا رنگ عورتوں کو مانگ میں لگانا حرام ہے۔“

(فتاوی فقیه ،ملت، جلد 2، صفحہ 349)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

29 شعبان المعظم 1445ھ/11 مارچ 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں