مسافر کااپنےشہرسےگذرنا

مسافر کااپنےشہرسےگذرنا

سوال:شرعی سفر میں اگر اپنے شہر سے گذر ہو تو کیا اب مسافر رہے گا؟

سائل:محمدعمران

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جب شرعی مسافراپنے شہر داخل ہوا چاہے گذرنےکیلئے یا کسی کام کے سبب تو یہ مسافر نہیں رہے گا بلکہ اب قصر کے بجائے پوری نماز پڑھے گا۔ ہاں اگر دوبارہ شرعی سفر شروع کرے تو شہر سے باہر ہوتے ہی پھر مسافر ہوجائے گا۔اور اب ظہر عصر اور عشاکے فرضوں میں قصر یعنی دورکعت پڑھےگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:”واذادخل المسافر مصرہ اتم الصلاۃ وان لم ینو الاقامۃ فیہ سواء دخلہ بنیۃ الاجتیاز او دخلہ لقضاء الحاجۃ کذا فی الجوہرۃ النیرۃ “اور جب مسافر اپنے شہرمیں داخل ہوا اگرچہ اقامت کی نیت نہیں کی،چاہے گذرنے کی نیت سے داخل ہوا یا کسی حاجت ،کام کےسلسلے میں تو نماز پوری پڑھے گا۔

(فتاوی ہندیہ،کتاب الصلاۃ،البباب الخامس فی المسافر،ج1،ص142،دار الفکربیروت)

جنتی زیور میں ہے:”جو شخص تقریباً92کلومیٹر کی دوری کا سفر کا ارادہ کرکے گھر سے نکلا اور اپنی بستی سے باہر چلا گیا۔ تو شریعت میں یہ شخص مسافر ہوگیا۔ اب اس پر واجب ہوگیا کہ قصر کرے یعنی ظہر،عصر اور عشاء چار رکعت والی فرض نمازوں کو دو ہی رکعت پڑھے۔ کیونکہ اس کے حق میں دو ہی رکعت پوری نماز ہے۔”

(جنتی زیور ، مسافر کی نماز کا بیان،صفحہ295-296)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

محمدشاہدحمیدقادری

21 رجب 6144 ھ/22 جنوری 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں