قربانی کے جانور پر بچوں کو بٹھانا
فتویٰ619:
بہت سارے لوگ اپنے بچوں کو قربانی کے جانور کے اوپر بٹھاتے ہیں ایسا کرنا کیسا؟
سائل : ام آمنہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
قربانی کے جانور پر سوار ہونا منع ہے۔ در مختار میں ہے: ” ولا يركبها ولا يحمل عليها شيئا “ یعنی: قربانی کے جانور پر نہ سوار ہو نہ ہی اس پر کچھ چیز لا دی جائے۔
(در مختار، جلد 9، صفحه 544)
و الله اعلم عز و جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
07 ذو الحجۃ الحرام 1445ھ/14 جون 2024ء