فالج زدہ کو کبوتر کا خون لگانا
فتویٰ753:
جس کو فالج ہو اس کو جنگلی کبوتر کا خون لگایا جاتا ہے ایسا کرنا کیسا ؟
سائل : مد ثرخان
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
فالج کا طبی علاج ممکن ہے اور اس کے علاوہ بھی حلال ذرائع سے فالج کا علاج کیا جا سکتا ہے لہذا ایسی صورت میں فالج والے کو کبوتر کا خون لگانا جائز نہیں کیونکہ کبوتر کا خون نجس ہے اور حلال چیزوں کی موجودگی میں نجس چیزوں سے علاج مطلقانا جائز ہے اور دوسرا یہ کہ اس میں پاک چیز کو ناپاک کرنا پایا جا رہا ہے۔ در مختار میں ہے: ”کل تداولا يجوز الابطاهر “ ترجمہ : کوئی بھی علاج ناپاک چیز سے جائز نہیں۔
(در مختار، صفحه 660)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
13 صفر المظفر 1445 ھ/ 31 اگست 2023ء