غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینا
فتویٰ597:
غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینا؟
سائل : محمد ثوبان
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینے کی اجازت نہیں کہ قربانی شعار اسلام اور اعلی عبادت ہے لہذا اس کا گوشت بھی مسلمانوں ہی کو دیا جائے گا۔ فتاوی اہلسنت میں ہے: ” خلاصہ کلام یہ ہے کہ ہمارے ملک میں رہنے والے غیر مسلم حربی ہیں اور انہیں قربانی کا گوشت نہیں دینا چاہیے۔“
( فتاوی ہلسنت، احکام قربانی، صفحه 97)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
28 ذو القعد ہ1444ھ/ 18 جون 2023ء