عیسی علیہ السلام کہاں نزول فرمائیں گے

عیسی علیہ السلام کہاں نزول فرمائیں گے

سوال:کیاحضرت عیسی علیہ السلام کا نزول دمشق کی اموی مسجد میں ہوگا؟

سائل:احقرالعباد

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حضرت سیدناعیسی علیہ السلام آسمان سے جامع مسجداموی دمشق کےشرقی مینارےپرنزول فرمائیں گے۔

مسلم شریف میں ہے:”إذ بعث اللہ المسیح ابن مریم، فینزل عند المنارۃ البیضاء شرقي دمشق” جب اللہ پاک کے حکم سے عیسی بن مریم علیہ السلام آئیں گے،تومنارہشرقی دمشق پر نازل ہوں گے۔ (صحیح مسلم، کتاب الفتن، باب ذکرالدجال،ج2،ص401،مطبوعہ کراچی)

بہار شریعت میں ہے:” حضرت مسیح(عیسی)علیہ السلام آسمان سے جامع مسجد دمشق کے شَرقی مینارہ پر نُزُول فرمائیں گے،صبح کا وقت ہوگا، نمازِ فجر کے لیے اِقامت ہو چکی ہوگی، حضرت امام مَہدی کو کہ اُس جماعت میں موجود ہوں گے امامت کا حکم دیں گے، حضرت امام مَہدی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نماز پڑھائیں گے۔” (بہارشریعت،ج1،حصہ اول،ص122،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

محمدشاہدحمیدقادری

24 رجب 6144 ھ/25 جنوری 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں