عورت کو حیض نہ آرہا ہو تو عدت

عورت کو حیض نہ آرہا ہو تو عدت

فتویٰ662:

ایک عورت جس کی عمر 25 سال تھی وہ حاملہ ہوئی تو اس نے ڈی این سی کے ذریعے حمل ساقط کروا دیا اس کے بعد 8 مہینے تک اسے حیض نہیں آیا اور اسے طلاق ہو گئی تو اب وہ عدت کیسےگزارے گی ؟

سائل : شیخ صاحب

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

ایسی عورت جس کو حیض آچکا ہو مگر اب حیض نہیں آتا اور وہ سن ا یاس (55 سال) کو بھی نہیں پہنچی اور وہ حاملہ بھی نہیں تو اس کی عدت تین حیض ہی ہے ، جب تک تین حیض نہ آئیں یا سن ایاس کو نہ پہنچ جائے عدت ختم نہیں ہو سکتی۔ فتاوی فیض الرسول میں ہے: ”اگر زبیدہ حاملہ یا آئسہ یعنی پچپن سالہ نہ ہو تو اس کی عدت تین حیض ہے۔۔ الخ “

(فتاوی فیض الرسول، جلد 2، صفحہ 312)

بہار شریعت میں ہے: ” عورت کو حیض آچکا ہے مگر اب نہیں آتا اور ابھی سن ایاس کو بھی نہیں پہنچی ہے اس کی عدت حیض سے ہے جب تک تین حیض نہ آلیں یا سن ایاس کو نہ پہنچے اس کی عدت ختم نہیں ہو سکتی۔۔ الخ “

(بہار شریعت ، جلد 2، حصہ 8، صفحہ 237)

نوٹ: جن کے ساتھ یہ مسئلہ ہو وہ اس کے حل کے لئے دار الافتاء اہلسنت سے رجوع کریں۔

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

24 رجب المرجب 1445ھ/ 05 فروری 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں