عورت کا نا بالغ کی میت کو غسل دینا
فتویٰ639:
عورت نابالغ لڑکے کی میت کو غسل دے سکتی ہے ؟
سائل : صغیر
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
نابالغ لڑکا اگر حد شہوت کو نہ پہنچا ہو تو عورت اس کی میت کو غسل دے سکتی ہے۔ لڑکے میں حد شہوت کی عمر 12 سال ہے۔ عالمگیری میں ہے: ”فان كان الميت صغيرا لا يشتهى جازان يغسله النساء “ ترجمہ : اگر میت ایسا چھوٹا لڑکا ہو جو حد شہوت کو نہ پہنچا ہو تو عورتوں کا اسے غسل دینا جائز ہے۔
(عالمگیری، جلد 1، صفحه 160)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
03 ربیع الاول 1445 ھ/20 ستمبر 2023ء