عورت کا عورت کے جسم کے بال کاٹنا

عورت کا عورت کے جسم کے بال کاٹنا

فتویٰ671:

عورت کا لیزر کے ذریعے عورت کے ستر کے علاوہ دیگر جگہوں کے بال کاٹنے کی جاب کرناکیسا؟

سائل :راضیہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

عورت کا عورت کے لئے ستر ناف کے نیچے سے گھٹنوں کے نیچے تک ہے، لہذا اس حصے کے علاوہ اگر عورت دوسری عورت کے دیگر اعضا کی طرف نظر کرتی ہے اور اس کے بدن کے بال کاٹتی ہے اور اس کو شہوت نہیں ہوتی تو جائز ہے، البتہ عورت کے آئبر و بنانا یا سر کے بال کندھوں سے اوپر کرنا جائز نہیں۔ اسی طرح ایسے مقامات پر خلاف شرع امور بھی کیے جارہے ہوتے ہیں تو اگر ایسا ہو تو وہاں جاب کرنا منع ہو گا۔ بہار شریعت میں ہے: ”عورت کا عورت کو دیکھنا، اس کا وہی حکم ہے جو مرد کو مرد کی طرف نظر کرنے کا ہے یعنی ناف کے نیچے سے گھٹنے تک نہیں دیکھ سکتی باقی اعضا کی طرف نظر کر سکتی ہے۔ بشر طیکہ شہوت کا اندیشہ نہ ہو۔ “

(بہار شریعت جلد 3 ، حصہ 16 ، صفحہ 443)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

18 شعبان المعظم 1445ھ/29 فروری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں