عورت کا بچے کے کان میں اذان دینا

عورت کا بچے کے کان میں اذان دینا

فتویٰ650:

کیا عورت بچے کے کان میں اذان دے سکتی ہے ؟

سائل : محمد شعیب عطاری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

عورت کا بچے کے کان میں اذان دینا جائز ہے لیکن چونکہ عورت کا ترنم بھی عورت یعنی چھپانے کی چیز ہے لہذا اذان دیتے وقت اس کی آواز نامحرم تک نہیں جانی چاہیے۔ امام اہلسنت رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں : ” عورت کا خوش الحانی سے بآواز ایسا پڑھنا کہ نامحرموں کو اس کے نغمہ کی آواز جائے، حرام ہے ۔ “

(فتاوی رضویہ ، جلد22 ، صفحہ 242)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

19 جمادی الاول 1445ھ/04دسمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں