عورت ولیہ ہو سکتی ہے
فتویٰ971:
کیا عورت ولیہ ہو سکتی ہے؟
سائل : ام رمضان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
عورت کا ولیہ ہونا نہ صرف ممکن بلکہ ثابت ہے۔ قرآن پاک میں بی بی مریم رضی اللہ عنھا کی کرامات کا ذکر موجود ہے، آپ رضی اللہ عنھا ولیہ تھیں۔ اسی طرح تمام کی تمام صحابیات ولیہ تھیں۔ اس کے علاوہ کئی خواتین ولیہ ہو ئیں جن کا ذکر کتب میں موجود ہے۔ اللہ پاک نے فرمایا: ” وَ اِذْ قَالَتِ الْمَلٰٓىٕكَةُ یٰمَرْیَمُ اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰىكِ وَ طَهَّرَكِ وَ اصْطَفٰىكِ عَلٰى نِسَآءِ الْعٰلَمِیْنَ “ترجمہ: اور (یاد کرو) جب فرشتوں نے کہا، اے مریم ، بیشک اللہ نے تمہیں چن لیا ہے اور تمہیں خوب پاکیزہ کر دیا ہے اور تمہیں سارے جہان کی عورتوں پر منتخب کر لیا ہے۔
(آل عمران : 42)
تفسیر: ” اس آیت میں حضرت مریم رضی اللہ عنھا کی شان کا بیان ہے۔ اللہ تعالٰی نے انہیں بہت سے فضائل کیلئے منتخب فرمالیا مثلاً : عورت ہونے کے باوجو د بیت المقدس کی خدمت کے لیے انہیں نذر میں قبول فرما لیا حالانکہ صرف مردوں کو ہی منتخب کیا جاتا تھا۔ لہذا یہ بات ان کے سوا کسی عورت کو میسر نہ ہوئی۔ آپ رضی اللہ عنھا کیلئے جنتی رزق بھیجا گیا، حضرت زکریا علیہ السلام کو ان کا کفیل بنایا گیا، نیز اللہ تعالی کی طرف سے انہیں یہ فضیلتیں فرشتوں کی زبان سے سنائی گئیں۔ مزید حضرت مریم رضی اللہ عنھا کو اللہ تعالٰی نے گناہوں سے اور مردوں کے ان پر قدرت پانے سے پاکیزہ بنایا اور انہیں سارے جہان کی عورتوں پر فضلیت عطا فرمائی کہ بغیر باپ کے بیٹاد یا اور ملائکہ کا کلام سنو ایا۔ “
(صراط الجنان، جلد 1، صفحه 476)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
05 جمادى الاخر 1445ھ/ 19دسمبر 2023ء