عمامہ کے کپڑے کے دوپٹے بنانا
فتویٰ641:
عمامہ کے کپڑے کو ٹکڑے کر کے گھر کی عورتوں کا دوپٹہ بنانا کیسا؟
سائل : کوثر راجاجگنو
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر عمامہ کا کپڑا ایسا ہے جو مردوں کے لئے خاص نہیں بلکہ عورتیں بھی استعمال کرتی ہیں اور اس کو اس انداز میں کاٹ لیا گیا کہ وہ دوپٹہ ہی لگے تو اب عورتوں کا بطور دوپٹہ اسے استعمال کرنا جائز ہے کہ اب مشابہت نہ رہی۔ امام اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” مرد کو عورت، عورت کو مرد سے کسی لباس، وضع، چال ڈھال میں بھی تشبہ حرام نه که خاص صورت و بدن میں۔ “
(فتاوی رضویہ ، جلد 22 ، صفحہ 664)
والله اعلم عز و جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
13 ربیع الاول 1445 ھ/30 ستمبر 2023 ء