عذاب و تنعیم قبر روح و جسم دونوں کو ہے

عذاب و تنعیم قبر روح و جسم دونوں کو ہے

سوال:کیاعذاب قبر صرف روح کو ہوتا ہے یا جسم کو؟

سائل:نوید رضا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اہل سنت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ قبر کی راحت و سکون اورقبر کاعذاب رُوح وجسم دونوں کو ہوتا ہے۔

بخاری میں ہے،نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”عذاب القبر حق”ترجمہ:عذاب قبر حق ہے۔

(بخاری، كتاب الجنائز،باب ما جاء فى عذاب القبر،جلد1،ص183،مطبوعہ کراچی)

منح الروض الأزہر میں ہے:”واعلم: أنّ أھل الحق اتفقوا علی أنّ اللہ تعالیٰ یخلق في المیت نوع حیاۃ في القبر قدر ما یتألم أو یتلذذ “اورتو جان لے کہ اہل حق کا اس پر اتفاق ہے کہ اللہ پاک میت میں ایک قسم کی حیات پیدا فرماتا ہے جس سے وہ درد یا راحت محسوس کرتاہے۔

(منح الروض الأزہر، ص101)

المعتمد على المعتقد میں ہے:”لان المعتقد ان التنعیم والعذاب کلاہما للروح والبدن جمیعا”عقیدۂاہل سنت یہ ہے کہ قبرکی راحت و نعمت اور عذاب رُوح اور جسم دونوں کو ہوتا ہے۔ (المعتمد على المعتقد ، ص231،مکتبہ نوریہ رضویہ لاہور)

دس اسلامی عقیدے میں ہے:”عذاب قبر سے مراد برزخ میں ہونے والا عذاب ہے ، اسے عذاب قبر اس لئے کہا جاتا ہے کہ عام طور پر میت کو قبر میں ہی دفن کیا جاتا ہے ورنہ جسے اللہ پاک چاہے گا اُسے عذاب ہو گا چاہے وہ قبر میں دفن ہو یا نہ ہو ، اسے درندوں نے کھا لیا ہو یا جلا کر ہوا میں اڑا دیا گیا ہو۔اہل سنت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ عذاب قبر اور تنعیم قبر روح اور جسم دونوں کو ہوتا ہے۔”

(دس اسلامی عقیدے،صفحہ163،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

7 محرم الحرام 8144ھ/23 جون 6202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں