سید کو سجدہ تعظیمی
فتویٰ775:
کیا سید کو سجدہ تعظیمی کر سکتے ہیں؟
سائل : محمد اکبر قادری
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اس امت میں سجدہ تعظیمی مطلقا حرام ہے، کسی کے لئے جائز نہیں۔ نبی پاک ﷺ نے اپنے لئے سجدہ تعظیمی سے روک دیا جو کہ تمام سیدوں کے نانا جان ہیں تو کسی سید کے لئے کیسے جائز ہو سکتا ہے۔ امام اہلسنت رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”غیر خدا کو سجدہ عبادت شرک ہے سجدہ تعظیمی شرک نہیں مگر حرام ہے گناہ کبیرہ ہے۔ “
(فتاوی رضویہ ، جلد 22، صفحه 565)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
20 ربیع الاول 1445 ھ/ 07 اکتوبر 2023 ء