سودے کے بعد زمین زیادہ نکلی

سودے کے بعد زمین زیادہ نکلی

فتویٰ723:

میں نے ایک پلاٹ خریدا جس کا رقبہ ساڑھے چھ مرلہ بتایا گیا تھا اور دستاویزات میں بھی یہی تھی بعد میں بیچنے والا کہتا ہے کہ یہ ساڑھے چھ سے زیادہ ہے اب کیا حکم ہے ؟

سائل : محمد علی خان

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اگر زمین کی قیمت کو الگ الگ مرلہ کے حساب سے متعین کر کے بیچا گیا تھا مثلا یہ 6 مرلہ ہے ہر مرلہ دس لاکھ کا تو اس صورت میں جو اضافی زمین نکلی اس کی قیمت بھی ادا کرنا ہو گی اور اگر ایک ساتھ (lump sum) میں سودا ہوا تو اضافی خریدنے والے کی ہے بیچنے والے کو اب کوئی اختیار نہیں۔ مرشد الحیران میں ہے: ” اذا بيعت جملة من المذروعات التي ليس في تبعيضها ضرر و تعين مقدارها مع بیان کل ثمن فرد منها على حدته – – وان ظهرا انها زائدة على المعين في العقد فلزيادة للبائع — اذا بيعت قطعة ارض و عين قدر ذرعها مع بيان جملة ثمنها – – ان ظهرت زائدة عن القدر العين فالزيادة للمشترى ولا خيار للبائع “ ترجمہ: جب ایسی مزروعات میں سے کوئی چیز یکبارگی بیچی گئی جس کے بعض میں نقص نہ ہو اور اس کی مقدار کو الگ الگ حصے کے ثمن کے ساتھ معین کر دیا تو اگر بعد میں ظاہر ہوا کہ معین مقدار سے زیادہ ہے تو اضافی بائع کی ہو گی۔۔ اور جب زمین کا کوئی رسے ٹکڑا بیچا گیا اور اس کے مکمل گز کی مقدار کو معین کر دیا کل ثمن کے ساتھ تو اگر مقدار معین سے زیادہ نکلی تو اضافی خریدار کی ہو گی اور بائع کو اختیار نہیں۔

( بتغیر: مر شد الحیر ان الی معرفۃ احوال الانسان، صفحہ 57)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

05 محرم الحرام 1445 ھ /24 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں