سجدہ شکر کی شرعی حیثیت
فتویٰ950:
سجدہ شکر کرنا جائز ہے یا نہیں؟
سائل : وصال عباس
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
سجدہ شکر کرنا جائز بلکہ مستحب ہے ۔ اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ حاشیہ الطحطاوی کے حوالہ سے نقل کرتے ہیں: ”میرے نزدیک یہ ہے کہ امام ا عظم کا قول ایجاب پر اور امام محمد کا قول جواز پر و استحباب پر محمول ہے تو دونوں قولوں پر عمل کیا جائے گا ہر نعمت پر سجدہ شکر واجب نہیں جیسا کہ امام ابو حنیفہ کا قول ہے لیکن جب کسی نعمت سے مسرت ہو تو سجدہ شکر کرنا جائز ہے، اسی طرح جب کسی نعمت کی یاد ہو تو اس کے شکریہ میں سجدہ کر لینا جائز ہے اور یہ دائرہ استحباب سے باہر نہیں۔ “
(فتاوی رضویہ، جلد 9، صفحہ 786)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
02 بيع الاخر 1445 ھ/ 18 اکتوبر 2023ء