سارے جہاں سے اچھا
فتویٰ711:
یہ شعر پڑھنا کیسا ” سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا “ جبکہ مکہ و مدینہ سب سے افضل ہیں؟
سائل : محمد ریحان
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
ایک عام مسلمان بھی اپنے ملک و وطن کو مکہ و مدینہ سے افضل نہیں سمجھتا اس لئے اس شعر کو حسن ظن پر محمول کیا جائے گا اور اس کی یہی توجیہ بیان کی جائے گی کہ شاعر کی مراد مکہ ومدینہ کے علاوہ دیگر جگہوں کے مقابلے میں ہند کو بعض جہات کے اعتبار سے بہتر بتانا ہے اور اس میں شر عاحرج نہیں۔ حدیث پاک میں ہے : ” حسن الظن من حسن العبادة “ ترجمہ: حسن ظن بہترین عبادت ہے۔
(ابوداؤد ، حدیث 4993)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
27 ذوالحجہ 1444 ھ/ 16 جولائی 2023ء